Urdu News and Media Website

’’میں تمہیں مار ڈالوں گی‘‘ ،ثانیہ مرزا نے بابر اعظم سے ایسا کیوں کہا؟

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے قومی ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز کو کہا کہ ’’میں تمہیں مار دوں گی‘‘ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک، ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کے درمیان دلچسپ مکالمہ سامنے آیا ہے جس میں ثانیہ مرزا نے بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں تمہیں مار دوں گی‘‘ ۔
ہوا کچھ یوں کہ قومی کرکٹر شعیب ملک اور بابر اعظم ٹویٹر پر لائیو سیشن
میں گفتگو کررہے تھے جس پر شعیب ملک نے ان سے ایک سوال کیا
اور بابر اعظم نے اس کا جواب بھی دیدیا۔تاہم چند روز بعد اس جواب
پر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ردعمل دیکھ کر بابر بھی حیران رہ گئے
جس میں ثانیہ نے کہا کہ ”میں تمہیں مار دوں گی۔“

I will kill you Sania Mirza Said Babar Azam

 

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں مجھے اور پریرا کو ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا،ڈیرن سیمی کا انکشاف

شعیب ملک کی جانب سے کیا جانے والا سوال یہ تھا کہ
قومی کرکٹرز کی اہلیہ میں آپ کی سب سے فیوریٹ بھابھی
کون سی ہیں؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل
سوال ہے، کیا میں ایک نام ہی بتا سکتا ہوں؟ شعیب ملک
نے کہا جی ہاں! ایک ہی نام بتانا ہے جس پر بابراعظم نے
کافی سوچنے کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ
سیفی بھائی یعنی سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز۔۔۔

Sania Mirza and Babar Azam

بابر اعظم کے اس جواب پر ٹوئٹر پر خوش بخت سرفراز نے تو
خوشی کا اظہار کیا لیکن دوسری بھابھی ثانیہ مرزا نے مزاحیہ انداز
میں بابر سے یہ کہہ دیا کہ ”میں تمہیں مار دوں گی۔“

 

لاہور (سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.