Urdu News and Media Website

ڈبلیو ڈبلیو ای کے بے تاج بادشاہ ’’دی انڈر ٹیکر‘‘ کے مداحوں کیلئے بُری خبر

ڈبلیو ڈبلیو ای کے عالمی شہرت یافتہ فری اسٹائل ریسلر ’’دی انڈر ٹیکر‘‘ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ’ ’اب مجھ میں لڑنے کی مزید چاہ نہیں، نہ جیتنے کے لیے کچھ اور بچا ہے‘‘۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے بے تاج بادشاہ ’’دی انڈر ٹیکر‘‘ کو مداح اب رنگ میں نہیں دیکھ سکیں گے،معروف ریسلر نے اپنے 30سالہ کیریئر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا۔؎

سیاہ ہیٹ پہنے رنگ میں داخل ہونے والے ’’دی انڈر ٹیکر‘‘
کا اصل نام ’مارک کیلاوے‘ ہے، انہوں نے تقریباً 30 سال
دنیا بھر میں اپنے پرستاروں کو محظوظ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے انڈر ٹیکر کے ساتھ ان کے رنگ میں
واپس نہ آنے کے فیصلے پر ہمدردگی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کیلاوے کا اپنے ایک بیان
میں کہنا ہے کہ ’وقت آگیا ہے کہ یہ کاؤ بوائے اب
رخصت ہو جائے۔ میں رنگ کے باہر رہ کر وہ کچھ
کر سکتا ہوں جو میں رنگ میں نہیں کرسکتا اور
میں اس مقام پر پہنچ گیا ہوںجہاں مجھے یہ بات سمجھ آ گئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ ایک آخری میچ کے لیے واپس آنے
کے لیے سوچیں گے لیکن اس کا حتمی فیصلہ وقت ہی
کرے گا۔ کیلوے متعدد بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن
بھی بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رائل رمبل اور
چار لوگوں کے مقابلے ٹیگ ٹیم کے
بھی چھ بار فاتح قرار دیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں مجھے اور پریرا کو ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا،ڈیرن سیمی کا انکشاف

دی انڈر ٹیکر کے کیرئیر کا آغاز ورلڈ کلاس ریمپیئن شپ نامی

ریسلنگ کمپنی سے 1984 میں ہوا تھا۔ وہ 1990 میں
ڈبلیو ڈبلیو ای میں آئے جہاں وہ ٹیڈ ڈیبائس کی ملین ڈالر ٹیم کا حصہ بنے۔
کیلوے کو ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے بانیوں میں سے ایک
تصور کیا جاتا ہے۔

بہت زیادہ شہرت حاصل کرنے کے باوجود انہوں نے
اپنے ہم عصر کھلاڑی ’دی راک اور جان سینا‘ کی طرح
ہالی ووڈ کا رخ نہیں کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے
بتایا کہ ان کے پاس ایسا کرنے کے کئی مواقع تھے لیکن
انہوں نے نہیں کیا، کیونکہ یہ ان کے لیے نہیں ہے۔
مارک کیلاوے کا کہنا تھا کہ ’ریسلنگ میرا جنون ہے۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں میں اپنے دل و دماغ
کے ساتھ پوری محنت سے کام کرتا ہوں۔‘
ٹیکساس(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.