Urdu News and Media Website

دورہ انگلینڈ خطرے میں، 10 کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل 10 قومی کرکٹرز کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سےبھی تصدیق کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے تصدیق کی ہے کہ منگل کو مزید 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کےکووڈ 19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

دورہ انگلینڈ کیلئے مجموعی طور پراسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز
کےکرونا وائرس کےٹیسٹ پیر کے روز لاہور، کراچی اور
پشاور میں لیے گئے تھے جن میں سے 7کرکٹرز کا
کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ آج مثبت آئی ہے ان
میں فخر زمان، عمران خان سینیئر ، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد حسنین،
محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سینئر کھلاڑی مجھے مارنے کیلئے آئے تھے، شعیب اختر کا تہلکہ خیز انکشاف

گزشتہ روز حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے
کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، پاکستان ٹیم منیجمنٹ کے
ایک رکن مساجر ملنگ علی کا بھی کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت
آیا ہے جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئی ہے۔
ان تمام افراد میں ٹیسٹنگ سے قبل کووڈ 19 کی
کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ان میں
عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف،
فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس،
نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی،
شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
اتوار کو پانچ کرکٹرز کے ٹیسٹ راولپنڈی میں ہوئے تھے
جن کے نتائج گزشتہ روز آئے تھے۔ ان میں حارث رؤف ،
شاداب خان اورحیدر علی کےٹیسٹ مثبت جبکہ
عماد وسیم اور عثمان شنواری کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
تاہم ابھی تک شعیب ملک، کلف ڈیکن اور
بولنگ کوچ وقار یونس کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.