Urdu News and Media Website

پنجاب :تعلیمی اداروں میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنا لازم قرار

پنجاب حکومت کا تعلیمی نظام میں بڑا فیصلہ،تمام جامعات میں ڈگری کے حصول کے لیے قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کی شرط لاگو کر دی گئی۔

پنجاب میں تمام جامعات میں ڈگری کے حصول کے لیے قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار۔

اعلامیے کے مطابق جامعات میں قرآن پاک
ترجمے کے ساتھ پڑ ھانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات
میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے
جو کہ اسلامیات کے مضمون کےعلاوہ پڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اب بچوں میں مطالعے کی عادت ڈالنا انتہائی آسان

اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ
پنجاب کی جامعات میں قرآن مجیدترجمے کےساتھ
پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیر
ا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.