Urdu News and Media Website

بھارت کے ناپاک عزائم ناکام،گلگت بلتستان سے 2 جاسوس گرفتار

بھارت کے ناپاک عزائم ایک بار پھر خاک میں مل گئے،سیکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان سے دو بھارتی جاسوس گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے سیکیورٹی فورسز نے 2بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مرزا حسن
کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے
زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی کی خلاف ورزی: پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

ایس ایس پی نے بتایا کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت
مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے
اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔
ایس ایس پی مرزا حسن کا مزید کہنا تھا کہ جاسوسوں نے
بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
گلگت بلتستان(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.