Urdu News and Media Website

گرمی میں وزن کم کرنے کے انتہائی آسان طریقے

گرمی کے موسم میں آپ آسانی سے وزن کم کرسکتے ہیں،کھانے پینے کی اشیاء کا درست استعمال وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں وزم کم کرناسردیوں کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے کیوں کہ سردیوں میں میٹا بولزم ہلکا ہو جاتا ہے اور بھوک بھی زیادہ لگتی ہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنا خاصہ مشکل ہو جاتا ہے۔تاہم گرمی کے موسم میں کھانا کم کھایا جاتا ہے دوسرا گرمی میں ہم سستی کا شکار نہیں ہوتے، اس طرح گرمی کے موسم میں ہم کئی کلو وزن کم کرسکتے ہیں ۔

دھوپ سے ہمیں وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے
جس سے وزن کم کرنے میںمدد ملتی ہے ،
ساتھ ہی گرمی اپنے ساتھ ایسے پھل اور سبزیاںلاتی ہے
جوچربی کو کم کرتے ہیں ۔وزن کم کرنے کے لئے
سب سے اچھا وقت صبح کا ہوتا ہے اگر اس وقت
میٹا بولزم تیز ہوجائے تو جسم دن بھر
کیلوریز جلاتا رہتا ہے۔

آیئےہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گرمی میں وزن کم کرنے
اور میٹا بولزم کو بڑھانے کے لئے آپ کو
اپنے کھانے میں کونسی چیزیں شامل کرنی چاہیں:

پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں :

گرمیوں میں بے شمار پھل اور سبزیاں آتے ہیں ۔

جن میں اینٹی اوکسی ڈنٹس اور فائبر وافر مقدار میں
موجود ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انھیں وزن کم
کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔
پھلوں میں تربوز،خربوزہ،گرما اور سردا کھائیں ۔
سبزیوں میں زیادہ تر لوکی اور کریلا کھائیں اس کے
علاوہ تازہ کٹے ہوئے کھیرا اور ککڑی کو بھی کم کیلوری
والے اسنیکس کے طور پر اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: انڈے کے حیران کن فوائد

پانی کا زیادہ استعمال:
آپ یہ تو جانتے ہی ہیں کہ گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے
جس سے ہمارے جسم کا کافی پانی نکل جاتا ہے۔
اس لئے جسم کو ڈی ہائڈریشن سے بچانے کے لئے
زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
لہذااس لئے ہر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی پیتے رہیں
اگر آپ صرف پانی پینے سے اکتا جاتے ہیں تو پانی کے ساتھ
لیموں پانی، ناریل کا پانی ،اور کیری کا شربت بھی لے سکتے ہیں۔
پانی سے ناصرف ہاضمہ درست ہوگا بلکہ پانی سے پیٹ بھرا
رہنے کی وجہ سے کھانا کھانے کی بھی کم خواہش ہوگی۔

رات کو ہلکا کھانا کھائیں:

وزن کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ رات کو ہلکا کھانا کھائیں ۔

کیونکہ دن گزرنے کے ساتھ آپ کا میٹا بولزم بھی ہلکا ہوتا جاتا ہے۔
اور بھاری یا مرغن غذائوں کو ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ہاضمے کی خرابی میٹا بولزم پر اثر انداز ہوتی ہے جبکہ
اچھا ہاضمہ وزن کم کرنے میں مدد گا ر ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دل اور پیٹ کو توانہ رکھنے کیلئے کیا کھانا چاہیے؟

زیادہ پروبائیوٹکس کھائیں :
قدرتی پروبائیوٹکس حاصل کر نے کے لئے اپنی غذا میں
دہی اور کمچی کا زیادہ استعمال کریں ۔یہ ناصرف آپ
کے معدے کے لئے فائدہ مند ہیں بلکہ آسانی سے
ہضم بھی ہو جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دہی جسم کو
ٹھنڈا رکھتی ہے اور پروٹین ،وٹامن ڈی اور
کیلشیئم کا ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چائے کا دل کی بیماری اور فالج سے کیا تعلق ہے؟آپ بھی جانیے

تلی ہوئی چیزوں سے دور رہیں :
تلی ہوئی اور چکنی چیزوں کے بجائے اسٹیم ،گرلڈ یا
روسٹ کی ہوئی چیزیں کھائیں ۔کیونکہ تلی ہوئی چیزیں
مشکل سے ہضم ہوتی ہیں اور جسم میں فیٹس کو بڑھاتی ہیں ۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.