Urdu News and Media Website

نیلم منیر کے کار میں ڈانس ویڈیو کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی 

اداکارہ نیلم منیر کی کار میں ڈانس ویڈیو کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟اداکارہ نے خود ہی ساری حقیقت بیان کر دی۔

چند سال قبل اداکارہ نیلم منیر کی کار میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،جس پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا یا گیا تھا،مگر اب اداکارہ نے خود ہی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے پیچھے کی کہانی بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ

 وہ عکس بندی مکمل کرنے کے بعد اپنی دوستوں

 کے ساتھ ہائی ٹی پر جا رہی تھیں کہ راستے میں 

انہوں نے گاڑی میں گانے”ماہی وے“ 

پر ڈانس کیا اور ان کی دوست نے ویڈیو بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر اور احسن خان کی ڈانس ویڈیو وائرل

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلے بھی اپنی دوستوں

 کے ساتھ جاتی ہیں انجوائے کرتی ہیں اور ویڈیو بنا کر 

ایک دوسرے کو واٹس ایپ کے ذریعے شیئر بھی کرتی

 ہیں لیکن آج تک کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی 

لیکن پتا نہیں یہ کیسے ہو گئی۔

خیال رہے کہ اداکارہ کے ان کی اس ویڈیو کی وجہ 

سے مداحوں کی جانب سےشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اداکارہ نیلم منیر ان دنوں ڈرامہ سیریل”بکھرے موتی“ 

میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.