Urdu News and Media Website

چھینکنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ انسان کی بہت سے عادات اس کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں جب کہ ہر انسان کی عادات و اطوار ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔

مگرکیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کا چھینکنے کا اندازیا طریقہ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیابتاتا ہے؟ اگر آپ نے کبھی ایسا نہیں سوچا توآئیے آج ہم آپ کوبتاتے ہیں۔
برطانوی ماہر روبن کیر موڈکے مطابق ہر انسان ایک دوسرے سے
مختلف انداز میں چھینکتا ہے اور یہ انداز ان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔
برطانوی ماہر روبن کیرموڈ کی تحقیق کے مطابق مندرجہ ذیل مختلف انداز
مختلف شخصیات کی عکاسی کرتے ہیں۔

چھینک کو روکنے کی کوشش کرنے والے لوگ

ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو اچانک چھینک
آنے پر اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایسے لوگ دوسروں کا خیال رکھنے والے
لوگ ہوتے ہیں اور ان کا چھینک روکنے کا مقصد بھی یہی
ہوتا ہے کہ ان کی چھینک سے کسی دوسرے کو کوئی
مسئلہ نہ ہو جب کہ ایسے لوگ
مخلص شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلیاں پالنے کا جنونی شوق بیوی کو مہنگا پڑ گیا

بلند آواز میں چھینکنا

برطانوی ماہر نے بتایا کہ ایسے لوگ جو بے حد بلند آواز
میں چھینکتے ہیں اور اس دوران وہ اپنا منہ ڈھانپتے ہیں
تو ایسے لوگوں میں غور و فکر کرنے اور سوچنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔

ہلکے انداز سے چھینکنے والے لوگ

ایسے لوگ جو چھینکتے وقت بلکل ہلکا یا دھیما انداز اپناتے ہیں
تو ان میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے جب کہ ایسے لوگ
دوسروں کو اپنے بات سمجھانے میں بھی ہچکچاتے ہیں۔

چھینکتے وقت منہ پر رومال کی جگہ کہنی رکھنے والے لوگ

کچھ لوگ چھینکتے وقت رومال کا استعمال نہیں کرتے بلکہ
وہ چھینک آتے ہی اپنے منہ پر کہنی رکھ لیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ قانون پر عمل
کرنے والے اور اجتماعی شعور رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر سے مستقل کام کرنے سے ذہنی صحت خراب ہونے کا خدشہ

چھینکنے سے پہلے یا بعد میں معذرت کرنے والے

بہت سے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو چھینکنے سے
پہلے یا بعد میں سامنے موجود شخص سے معذرت کرلیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایسے لوگ دوسروں کی زندگیوں پر
اثر انداز ہونا پسند نہیں کرتے جب کہ
یہ نرم مزاج کے مالک بھی ہوتے ہیں۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.