Urdu News and Media Website

دس برس، کبھی آرڈر نہیں کیامگر، پیزا گھر پہنچ جاتا ہے!

گزشتہ دس برس سے ایک 65 سالہ شخص کوایک دلچسپ صورتحال کا سامنا ہے جس میں کسی کو بھی آرڈر نہ کرنے کے باوجود ایک پیزا ان کے گھر پہنچا دیا جاتا ہے۔

65سالہ شخص کے بغیر کسی کو آرڈرکےہر روز ایک پیزا بھیجا جارہا ہے جبکہ بسا اوقات دن میں کئی مرتبہ انہیں ایک سے زائد مرتبہ پیزا موصول ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلینڈرز کے ریائشی 65 سالہ شخص کے بقول
وہ ’بے چینی کے شکار‘ ہیں کہ انہیں مسلسل کوئی نامعلوم شخص پیزا
بھجوارا ہے جو ان کے گھر پر موصول ہوتا ہے۔

جین وان لینڈگم نے بتایا کہ ان کا گھر صوبے آنٹ ورپ کے
علاقے ٹرن ہاؤٹ میں واقع ہے۔ ’ نو برس قبل سب سے پہلے
ایک شخص نے مجھے بہت سے پیزا تھمادیئے اور کہا کہ یہ
آپ کے لیے ہیں لیکن میں نے ان کا آرڈر نہیں دیا تھا۔
پہلے میں یہ سمجھا کہ شاید کوئی غلطی ہوگئی ہے اور اب انہیں،
کباب، اور دیگر اقسام کے کھانے بھی موصول ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دن میں کسی بھی وقت انہیں پیزا موصول ہوتا ہے۔

یہ پیزا اطراف کی ہر دکان سے انہیں بھیجے جارہے ہیں اور
کبھی تو رات کے دو دو بجے بھی پیز ا گھر پہنچتا ہے۔
اس عمل سے خود ان کی نیند حرام ہوکر رہ گئی ہے۔
انہیں ایک دن میں دس مرتبہ بھی پیزا ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2سال کی عمر میں اغوا ہونے والا بیٹا32 سال بعد والدین کو مل گیا

جین وان نے بتایا کہ وہ کبھی کبھی صرف دو کمپنیوں کے
منجمد (فروزن) پیزا کھاتے ہیں اور ان کمپنیوں کو کبھی
نہیں کہا کہ وہ یہ آرڈر ان کے گھر تک پہنچائے۔

انہوں نے ایک انکشاف یہ بھی کیا کہ ان کی ایک دوست
دوسرے علاقے میں رہ رہی ہیں اور انہیں بھی گزشتہ 9 برس
مفت میں کسی مہربان کی جانب سے پیز ا وصول کررہی ہیں۔
بسا اوقات ان دونوں کو ایک ہی روز پیزا ملتا ہے۔
شاید بھیجنے والا ان دونوں کو جانتا ہے۔

جین وان نےمزید بتایا کہ وہ ہر دکان نہیں جاسکتے اور
اب وہ اس کھیل سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے
بار بار پولیس کو اس کے متعلق بتایا ہے لیکن پولیس
حیرت انگیز طور پر اب تک یہ جاننے سے قاصر ہے۔
برسلز(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.