Urdu News and Media Website

کیا چکن میں بھی کرونا وائرس پایا جاتا ہے؟

چکن میں کرونا وائرس کے موجودگی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں پرپاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے چکن میں کرونا وائرس کی موجودگی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے
حال ہی میں چکن میں کورونا وائرس کی موجودگی کے حوالے سے
گردش کرنے والی افواہوں سے متعلق ایک پریس ریلیز جاری کی گئی۔
اس پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مرغی، گوشت، دودھ، انڈے، مچھلی اور
اس کی چیزوں میں اعلیٰ قسم کی پروٹین موجود ہے جو کرونا وائرس کے
خلاف قوت مدافعت کوبڑھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی آمد پر طبی عملے کا انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

ایسوسی ایشن نےچکن میں کرونا وائرس کی افواہوں کی تردید
کرتے ہوئے کہا کہ صارفین افواہوں پر
توجہ نہ دیں اور چکن کا استعمال جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سےچکن میں کرونا وائرس کی موجودگی
اور حکومت کی جانب سے چکن پر پابندی کی افواہیں گردش کر
رہی تھیں۔
لاہور(نیوز نامہ)

تبصرے