Urdu News and Media Website

آئی پی ایل میں مجھے اور پریرا کو ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا،ڈیرن سیمی کا انکشاف

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نےانکشاف کیا ہے انہیں اور سری لنکن کھلاڑی تھیسارا پریرا کو نسلی تعصب پر مبنی نام ’’ کالو‘‘ سے پکارا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈیرن سیمی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل میں سن رائزر حیدرآباد کیلئے کھیلتا تھا تو مجھے اور سری لنکا کے کھلاڑی تھیسارا پریرا کو ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا۔

انہوں نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے لگتا تھا ’کالو‘ کا مطلب
طاقتور گھوڑا ہوتاہے لیکن اب اس کے اصل معنی معلوم ہوئے
جس پر غصہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی کا ٹوٹی پھوٹی اردو میں دلچسپ ٹویٹ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرن سیمی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور
کرکٹ بورڈز سے امریکا میں نسلی تعصب کے واقعات کے خلاف
آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی ریاست َمنی سوٹا میں
ایک سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت ہوگئی تھی،
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے امریکا میں
شدید احتجاج کیا جاری ہے۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.