Urdu News and Media Website

بلیاں پالنے کا جنونی شوق بیوی کو مہنگا پڑ گیا

دنیا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پالتو جانور پالنے کی شوقین ہوتی ہے،مگر کسی بھی چیز کا شوق جب جنون کی حد تک بڑھ جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے ایک خاتون کے ساتھ، جس کا بلیاں پالنے کا جنونی شوق اس کی طلاق کا سبب بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں 45 سال سے
ساتھ رہنے والے جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی اور
اس کی وجہ خاتون کا بلیاں پالنے کا شوق بنی۔
جوڑے نے 1975 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی کو
45 سال گزر گئے ہیں جب کہ ان کے 3 بچے ہیں۔
ان کی ازدواجی زندگی میں 1997 سے اس وقت
مسائل پیدا ہونا شروع ہوئے جب خاتون کا
بلیاں پالنے کا شوق ضرورت سے زیادہ بڑھ گیا،

یہ بھی پڑھیں: گھر سے چھپکلی کا خاتمہ اب انتہائی آسان

خاتون راہ چلتے ہر بلی کو اپنے گھر اٹھا کر لے آتی تھی جس سے
ان کے گھر میں بے حد گندگی ہو گئی تھی، جوڑے نے بلیاں
پالنے کے معاملے پر اختلافات کے باعث
14 سال قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
خاتون کی وجہ سے گندگی پھیلنے سے ان کے پڑوسی نے
متعدد بار ان کی شکایت بھی کی جب کہ پولیس اور دیگر حکام
نے انہیں خبردار بھی کیا لیکن اس کے باوجود
بھی ان کا شوق کم نہ ہوا۔
تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود خاتون کا بلیاں پالنے
کا شوق کم نہ ہوا تو اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔
سنگاپور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.