Urdu News and Media Website

قدرت کا معجزہ: بینک آف پنجاب کے سربراہ کراچی طیارہ حادثے میں بچ گئے

’’جسے اللہ رکھے ،اُسے کون چکے‘‘،کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے مسافر طیارے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ معجزانہ طور پر حادثے میں بچ گئے،طیارے میں سوار کئی مسافروں کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود شامل ہیں اور انہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ان کے علاوہ بھی طیارے میں سوار کئی مسافروں کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے۔

اب تک جناح اسپتال میں ایک بچے سمیت 7 زخمیوں کو 

لایا گیا ہے جب کہ 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پی آئی اے کا مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 91 مسافر

 اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل طیارے کی دم نیچے جھکی ہوئی تھی

 اور وہی پہلے زمین سے ٹکرائی جس کی وجہ سے

 طیارے کے اگلے حصے میں سوار مسافروں کے 

بچ جانے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

کراچی(نیوز نامہ)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.