Urdu News and Media Website

رواں سیزن میں پاکستانی آم کی برآمد میں کتنی کمی آئے گی؟

کرونا وائرس کے پیش نظر رواں سیزن میں پاکستانی آم کی برآمد میں بھی نمایاں کمی آئے گی، پاکستانی آم اس سیز ن میں40 فیصد کم برآمد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث اس مرتبہ پاکستانی آم کا رواں برآمدی سیزن مشکل ترین ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں پاکستا نی آم 40 فیصد کم برآمد ہوگا۔
سیاحت، ہوٹلنگ اور شاپنگ سینٹرز بند ہونے سے آم کی طلب کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پھلوں کے بادشاہ آم کے بے شمار ان سُنے فوائد

پی ایف وی اے کے سرپرست کے مطابق آم کا برآمدی ہدف
رواں سیزن 80 ہزار ٹن مقرر کیا ہے
جس سے 5 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے۔
پچھلے سیزن 9 کروڑ ڈالر کا ایک لاکھ 30 ہزارٹن آم برآمد ہوا تھا
تاہم رواں برس کرونا وائرس کی وجہ سے آم کی طلب کم رہے گی۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.