Urdu News and Media Website

کراچی: پی آئی اے کا مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، متعدد افراد جاں بحق

لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کامسافر طیارہ ائیر پورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگئی۔
سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ
پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل
ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی
پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل
رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا
لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔

 

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثےکا شکار طیارے
میں 90 سے زائد مسافرسوار تھے جن میں 85 مسافر
اکانومی کلاس میں، 6 بزنس کلاس
جبکہ دیگر عملے کے ارکان تھے۔
طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے
پاس آبادی پر گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ
لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی
تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پریڈ کیلئے ریہرسل کرتے پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ،پائلٹ شہید

حادثے کے بعد فوج، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ
پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ آگ بجھانے
کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے اور
شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں۔
کراچی(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.