Urdu News and Media Website

سمندری طوفان’’ امفان‘‘ کی بھارت اور بنگلا دیش میں تباہ کاریاں، 84 افراد ہلاک

خلیج بنگال سے اٹھنے والے سمندری طوفان’’امفان‘‘ نے بھارت اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی اور طوفان سے اب تک 84 افراد ہلاک ہوچکے، درجنوں زخمی۔

تفصیلات کے مطابق طاقتور سمندری طوفان’’ امفان‘‘ گزشتہ روز بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرایا تھا اور طوفان سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ریکارڈ ہوا۔

Super Cyclone Amfaan Damages

طوفان کے باعث مغربی بنگال میں ہزاروں مکانات
کی چھتیں اڑ گئی ہیں اور درخت اکھڑ گئے ۔
طوفان سے ریاست مغربی بنگال میں 72 افراد
کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Super Cyclone Amfaan in India

طوفان کے باعث کلکتہ ائیرپورٹ بھی شدید متاثر ہوا ہے
اور ہوائی اڈے کا ایک حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے
جب کہ کئی جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طوفان اور آسمانی بجلی سے 30افراد جان کی بازی ہار گئے

دوسری جانب سمندری طوفان ’’امفان‘‘ نے بنگلادیش کے
3 ساحلی اضلاع کو بھی متاثر کیا جہاں 12 افرادجاں بحق
جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔

Super Cyclone Amfaan in Bangladesh

طوفان کے باعث بنگلادیش کی ساحلی علاقوں
میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں۔
سمندری طوفان امفان کے باعث بنگلادیش کے
ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ 35 افرادکو
محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں طوفان کی تباہیاں،ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی

واضح رہے کہ امفان 1999 کے بعد خلیج بنگال سے
اٹھنے والا پہلا طاقتور طوفان ہے تاہم بھارت اور
بنگلادیش سے ٹکرانے سے قبل اس کی شدت کم ہوچکی تھی۔
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.