Urdu News and Media Website

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کا مجوزہ پلان تیار کرلیا

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث معطل ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ  بحال ہونے لگیں،انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اس سال ہونے والی سیریز کا مجوزہ پلان تیار کر لیا،پاکستان 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی )نے پاکستان کیخلاف اس سال ہونیوالی سیریز کا مجوزہ پلان تیار کرلیا ہے، پلان کے مطابق پاکستان ٹیم 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی)
کی جانب سے بنائے گئے عبوری پلان کے مطابق پاکستان نے
5 اگست سے یکم ستمبر کے دوران تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز
کھیلنے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر میں کرانے کی تجویز ہے۔
دوسرا ٹیسٹ 13 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 21 اگست سے
ساؤتھمپٹن میں کھیلنے کا پلان تیار کیا جارہا ہے۔

بابر اعظم
سرفراز احمد ون ڈے کی کپتانی سے بھی فارغ،ذمہ داری بابر اعظم کے سپرد

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز مانچسٹر میں 28، 30 اگست اور
یکم ستمبر کو ہوں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ( ای سی بی) عبوری پلان کے بعد اپنی حکومت
سے کلیئرنس لے گا جس کے بعد اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

آفریدی
’’آئینہ ان کو دکھایا تو بُرا مان گئے‘‘، ہربھجن اور یوراج نے آفریدی سے دوستی توڑ دی

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)
کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کااس حوالےسے کہنا ہے کہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ پلیئرز ایسے وقت انگلینڈ پہنچیں
کہ انہیں قرنطینہ میںوقت گزارنے کے بعد پریکٹس کا بھی موقع مل جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ کی جانب سے
انتظامات پر مطمئن ہے اور پلیئرز بھی
دورے کے حوالے سے کافی مثبت ہیں۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.