Urdu News and Media Website

نیپال کی حمایت کرنا بالی وڈ اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا

بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازع پر بھارت کی بجائے اپنے آبائی ملک نیپال کی حمایت کرنا بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کو مہنگا پڑ گیا،بھارتیوں نے طعنے دینے شروع کر دیئے۔

سرحدی تنازع پر انڈیا کے بجائے اپنے آبائی ملک نیپال کی حمایت کرنے پر بالی وڈ اداکارہ 49سالہ منیشا کوئرالہ کو بھارتی شہریوں نے ہندوستان چھوڑ کر چلے جانے کے طعنے دینا شروع کردیے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق منیشا کوئرالہ نے
بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازع پر نیپال کی
حمایت کی۔

Ajay-Kajal
بالی وڈ اداکارہ کاجول کو شوہر کی جانب سے بوڑھا کہنا برُا لگ گیا

اداکارہ نے نیپال کے وزیر خارجہ پردیپ گیاولی کی ٹوئٹ پر

جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اُمید ہے کہ
بھارت، نیپال اور چین اپنے سرحدی تنازع کو خوش اسلوبی
سے حل کرلیں گے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے نیپال کے
وزیر خارجہ کا نیپال کی قوم کا کیس بہادری سے لڑنے پر شکریہ
بھی ادا کیا۔
خیا ل رہے کہ بالی وڈاداکارہ منیشا کوئرالہ کا تعلق نیپال سے ہے۔
ممبئی (شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.