Urdu News and Media Website

’’اسمارٹ اوون‘‘: کھانا پکانے سے تنگ افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں انسان کی ہر مشکل کو آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اب ’’اسمارٹ اوون‘‘ نے کھانا پکانے مشکل بھی حل کر دی ہے۔

کچھ لوگوں کو کھانا پکاچا بلکل بھی پسند نہیں ہوتا اور ہر گھر میں کھانا پکانا روزانہ کا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ مگر اب اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ایک ’’اسمارٹ اوون‘‘ بنایا گیا ہے ، جو کھانے کے اجزا اور اسے پکانے کی ترکیب اسکین کرتا ہے اور ازخود کھانا تیار کرتا ہے۔

اسے ’’ٹووالا اسمارٹ اوون‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ساتھ
تازہ کھانے کا واؤچر بھی آتا ہے۔ اس کی بدولت گھر بیٹھے
لذیذ اور صحت بخش کھانا آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے۔
یہ اوون بالخصوص لاک ڈاؤن کے ماحول میں تیزی
سے مقبول ہورہا ہے۔

میسج
فیس بک کے میسج کو بغیر Seen کے پڑھنے کا‌طریقہ سامنے آگیا

یہ ایسے لوگوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں جو
اچھا کھانا کھانے کے شوقین تو ہیں لیکن انہیں
کھانا پکانے میں کوفت ہوتی ہے۔
یہ اون وائی فائی سے منسلک ہے اور اس کی
ایک ایپ بھی بنائی گئی ہے۔ اس کے لیے
ڈلیوری کارڈ اور کچے اجزا کے ساتھ آنے والا
ایک کارڈ اوون کے پاس لے جاکر اسکین کیجئے
جس کا ڈیٹا اوون پڑھ لے گا۔ اس کے بعد تمام
اجزا شامل کرکے اس میں رکھدیجئے اور آرام سے
بیٹھ جائیے کہ اوون ہی آپ کا فرمانبردار باورچی ہے۔
اکثر ڈشوں کی تیاری میں مشکل سے
اوسطاً 20 منٹ صرف ہوتے ہیں۔

چھپکلی
گھر سے چھپکلی کا خاتمہ اب انتہائی آسان

نہ صرف یہ بنی بنائی تراکیب کو اسکین کرکے کھانا بناسکتا ہے
بلکہ یہ سودا سلف کے 650 سے زائد آئٹم کو اسکین
کرکے اس سے مزیدار کھانے بھی پکاسکتا ہے۔
یہ برگر اور پیزا کے ریسیپی کو بہت اچھی طرح تیار کرتا ہے ۔
اگر اس ’’اسمارٹ اوون‘‘ کی قیمت کی بات کی جائے تو
فی الحال اس کی قیمت 350 ڈالر کے لگ بھگ ہے
لیکن مخصوص مدت کے لیے اس کی قیمت کم کرکے
232 ڈالر رکھ دی گئی ہے۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.