Urdu News and Media Website

عید الفطر: البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے خصوصی صفائی پلان ترتیب دے دیا

اختتامِ رمضان کے ساتھ ہی البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے لاہور کے باسیوں کو صاف ستھری عید فراہم کرنے کیلئے اسپیشل صفائی پلان ترتیب دے دیا۔

جامع مساجد، عید گاہوں اور قبرستانوں میں صفائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ عید کی نماز سے قبل تمام چھوٹی بڑی مساجد اور عید گاہوں کی اطراف میں صفائی آپریشن کے بعد چونے کا چھڑکائو کیا جائے گا۔

عید کے ایام میں بھی بازاروں، مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پرمعمول کے مطابق
سینٹری ورکرز صفائی کے امور سرانجام دیں گے۔ گلی محلے کی سطح پرصفائی کو برقرار
رکھنے کیلئے 3650 لیٹرفینائل اور 44,000 کلوگرام چونافراہم کیا جائے گا
جبکہ مختلف یونین کونسلوں میں رکھے گئے ویسٹ کنٹینرز کو بھی بروقت خالی کیا جائے گا۔

البیراک
البیراک گروپ آف کمپنیز کی جانب سے شہریوں میں کرونا ریلیف راشن پیکجز کی تقسیم

ہیلپپ لائن 1139 پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے
سے بھی بروقت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔چاند رات سے عید کے تیسرے دن
تک صفائی آپریشنز کی نگرانی کیلئے البیراک آپریشنل سٹاف ہیڈ آفس اور فیلڈ میں
موجود رہے گا۔مزید براں شہر میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کے پیشِ نظر
یونین کونسلوں میںخصوصی تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں سینٹری عملے کو
صفائی آپریشنز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور
مکمل یونیفارم اور حفاظتی ماسک ، گلوز اور جوتے پہننے کی بھی تاکید کی جارہی ہے۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.