Urdu News and Media Website

لاہور:جنرل ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹرز کرونا سے متاثر

لاہورکے جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹرز میں کروناوائرس کی تصدیق، ایم ایس جنرل ہسپتال نے ابتدائی طور پرآرتھوپیڈک وارڈ کو تین روز کے لیے بند کردیا۔

لاہور کے جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ کے 18 ڈاکٹروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آرتھوپیڈک وارڈکے سربراہ نے پرنسپل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ وارڈ کے باقی ڈاکٹروں کو کورنٹائن کردیا گیا ہے اس لیے آرتھوپیڈک وارڈ کو 10 روز کے لیے بند کردیا جائے۔
اس حوالے سے ایم ایس جنر ل ہسپتال محمود طارق کا کہنا ہے کہ
بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے پر ابتدائی طور پر وارڈ کو
3 دن کے لیے بند کرکے ڈس انفیکٹ کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی لاہور کے ڈاکٹروں و عملے کے 23 افراد کرونا کا شکار

ہسپتال ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنس کے
3 ڈاکٹروں اور 2 نرسزکا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں اب تک کرونا وائرس سے
متاثرہ افراد کی تعداد 47ہزار950سے تجاوز کرچکی ہے
اوراب تک 1016افراد اس موضی وائرس کے باعث
جاں بحق ہوچکے ہیں۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.