Urdu News and Media Website

آئی فون اب ماسک پہن کر بھی ان لاک ہوسکے گا

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف ترین کمپنی ایپل نےاپنے صارفین کی کرونا وائرس کے باعث فیس ماسک کے استعمال سےفیس فیچر ڈیوائسز کی بڑی مشکل حل کردی،اب آئی فون کو فیس ماسک پہن کر بھی ان لاک کیا جاسکے گا۔

جی ہاں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر مختلف ممالک میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے لیکن اس سے ان افراد کو دشواری کا سامنا ہے جو اپنی ڈیوائس فیس فیچر کی مدد سے ان لاک کرتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اس مشکل کو حل
کرنے کے لیے دنیا بھر میں مقبول ٹیکنالوجی ایپل کمپنی نے
ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جس کی مدد سے صارفین فیس ماسک
اتارے بغیر اپنے آ ئی فون کو ان لاک کرسکیں گے۔

Apple and Trump
آئی فون صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑگیا

آئی فو ن میں یہ فیچر آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) 13.5 کے
بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔

iphone
آئی فون سست کرنے کا اعتراف،ایپل اسمارٹ فون کی فروخت میں کمی

اس فیچر کی بدولت فیس ماسک کے باوجود آئی فون صارف
کو شناخت کرسکے گا جس کے لیے ایک پاس کوڈ انٹری اسکرین
کے نیچے سوائپنگ اپ کرنے پر نظر آئے گی جس کے بعد

ڈیوائس صارف کے چہرے کو سرچ نہیں کرے گی اور
صرف پاسورڈ کی مدد سے ہی آئی فون کا ان لاک کرلیا جائے گا۔
کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.