Urdu News and Media Website

2سال کی عمر میں اغوا ہونے والا بیٹا32 سال بعد والدین کو مل گیا

چین میں ایک ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا جانے والا بچہ بلآخر 32 سال بعد اپنے والدین سے جا ملا۔

32 سال قبل 1988 میں چینی بچے ماؤ ین کو ایک ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا ، اس وقت اس کی عمر 2 برس تھی، اغوا کیے جانے کے بعد اس لڑکے کو ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کردیا گیا تھا جس نے اس کی اپنی اولاد کی طرح پرورش کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو رواں ماہ اپریل
میں مغوی کے حوالے سے کچھ اطلاعات موصول ہوئیں کہ
چینی صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص
1988 میں ایک بچہ لے کر آیا تھا
جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماں نے سامان لینے بھیجا، بیٹا دلہن گھر لے آیا

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے مغوی کو بازیاب کرایا
اور تصدیق کی کہ اسی بچے کو ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس نے 32 سال قبل اغوا کیے جانے والے اس لڑکے کو
اس کے حقیقی والدین تک پہنچانے کے لیے چہرہ شناخت
کرنے والی ٹیکنالوجی اور ڈی این اے کا سہارا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کے پیٹ سے 2کلوگرام بال نکل آئے

پولیس کے مطابق مغوی کی بچپن کی تصاویر جمع کی گئیں اور
والدین کی تلاش کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس سے مدد لی
جس کے بعد پولیس نے اس 34 سالہ مغوی کو
اس کے والدین کے حوالے کیا جنہوں نے
اپنے بچے کی تلاش کے لیے دن رات محنت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی نے گھر بیٹھے کروڑوں روپے کمالیے، شوہر بے خبر

مغوی بیٹے سے برسوں بعد ملاقات کے بعد ماں باپ
آبدیدہ ہوگئے، اس موقع پر ماں کا کہنا تھا کہ انہوں نے
اپنے بیٹے کی تلاش کے لیے نوکری چھوڑی دی اور
حکام کو ایک لاکھ سے زائد خطوط بھیجے جبکہ کئی مرتبہ
متعدد ٹی وی چینلز پر اپنے بچے کی واپسی کے لیے اپیل کی۔
سیچوان(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.