Urdu News and Media Website

البیراک گروپ آف کمپنیز کی جانب سے شہریوں میں کرونا ریلیف راشن پیکجز کی تقسیم

البیراک گروپ آف کمپنیز کے زیرِ اہتمام لاہور میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ شہریوں میں کرونا ریلیف راشن پیکٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں جس میں چینی ، دالیں ، آٹا ، گھی سمیت اشیاء خوردونوش شامل ہیں۔

البیراک نمائندگان کی جانب سے شہر کی مختلف متوسط اور غریب آبادیوں کے رہائشیوں میں راشن کے پیکجز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
اس ضمن میں البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ روزمرہ کھانے پینے کا سامان
تقسیم کرنے کا مقصد اپنے مصیبت زدہ بھائی اور بہنوں کو ممکنہ حد تک
ریلیف فراہم کرنا ہے جو لاک ڈائون کے دوران کاروبار معطل ہونے کے
باعث مالی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی گلبرگ میں صفائی و آگاہی سرگرمی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی
البیرا ک گروپ بارہ کہو، اسلام آباد اور ایدھی فائونڈیشن میں
راشن کے ڈبے فراہم کر چکا ہے۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.