Urdu News and Media Website

سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا باضابطہ طور پر ختم

سعودی عرب میں مختلف قسم کے جرائم پرکوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ طور پرختم کردیا گیا،اب کوڑوں کی بجائےقید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

سعودی عرب کی وزارتِ انصاف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ’اب کوڑوں کے متبادل کے طور پر جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی، عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی، ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے منصفانہ فیصلہ کریں گی۔‘

عرب خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں سعو دی عرب
کے وزیر انصاف ولید السمعانی نے گزشتہ روز تمام عدالتوں کو
ایک سرکلر جاری کیا جس میں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے سے آگاہ
کیا گیا ہے کہ عدالتوں کو تعزیر کے طور پر اب کوڑے لگانے کی
سزا دینے کے بجائے قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دینا ہوں گی۔

یہ بھی پڑیں: سعودی عرب میں کوڑے مارنے کا قانون ختم کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے اپریل میں
ماتحت عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے تحت
کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.