Urdu News and Media Website

فیس بک کے میسج کو بغیر Seen کے پڑھنے کا‌طریقہ سامنے آگیا

سماجی رابطوں کیلئے دنیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک پر میسج کو بغیر سین(Seen)کےپڑھنے کا طریقہ سامنے آگیا،اب آپ پیغام بھی پڑھ لیںگے اور بھیجنے والے کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کیلئےدنیا کی سب سے مشہور کمپنی فیس بک کا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے بیشتر صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے دوست کا بھیجا گیا میسج پڑھ لیں اور اُس کو معلوم نہ ہوسکے۔

فیس بک کی جانب سے میسنجر میں یہ سہولت متعارف
کرائی گئی ہے کہ جب ایک صارف دوسرے دوست
کو میسج کرتا ہے اور سامنے والا اُسے پڑھ لیتا ہے تو
اُس پر سین Seen لکھا آجاتا ہے
جس کا مطلب کہ پیغام کو دیکھ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر ملازمین اب ہمیشہ گھروں سے کام کریں گے

مگر متعدد صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ میسج کو
پڑھ لیں اور اس کا سامنے والے کو علم بھی نہ ہوسکے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس طرح میسج پڑھنے
کا بہت آسان طریقہ ہے جس کے لیے صارفین کو
غیر معروف پلگ ان انسٹال کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر پر کمپوزنگ سے تنگ افراد کے لیے بڑی خوشخبری

رپورٹ کے مطابق اس پلگ ان کا نام ’ان سین فار فیس بک’ (Unseen For Facebook) ہے،

جسے گوگل کروم میں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر لیا جائے تو
پھر کروم میں فیس بک استعمال کرنے والے صارفین
اپنے دوستوں کے پیغام کو خاموشی سے پڑھ سکتے ہیں۔
صارف اپنی مرضی کے مطابق پلگ ان کو آن یا آف بھی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب بچوں میں مطالعے کی عادت ڈالنا انتہائی آسان

طریقہ استعمال
جب صارف گوگل کروم میں فیس بک لاگ ان کرے گا
اُس کے بعد اُسے پلگ ان کو ان ایبل کرنا ہوگا،
جیسے ہی یہ ان ایبل ہوگا تب آپ بھیجے گئے
پیغامات کو خاموشی سے پڑھ سکتے ہیں۔
کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.