Urdu News and Media Website

’’ارطغرل‘‘ مداحوں سے ملنے پاکستان آئیں گے

’’حلیمہ سلطان‘‘ کے بعد اب ’’ارطغرل‘‘ نے بھی پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تاریخی ڈرامہ سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ’’انجن التان دوزیاتن ‘‘المعروف ’’ارطغرل‘‘ نے ترکی سے پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام بھیجا ہےاور پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ وزیراعظم عمران خان
کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے پاکستان کے
سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی )پر اردو زبان میں ڈب کرکے
’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے پیش کیاجارہا ہے۔
ڈرامے کی بہترین کہانی، عمدہ اداکاری اور جاندار مکالموں نے
پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ترین ترک ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ اب پی ٹی وی پر دیکھیں

’’ارطغرل غازی ‘‘

پاکستانیوں پر ’’اطغرل غازی‘‘ کا سحر طاری ہوچکا ہے
اور مداحوں کی جانب سے ڈرامے کے اداکاروں کے
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر محبت بھر ے پیغامات کا سلسلہ جاری
ہے،جس کے جواب میں ڈرامے کے اداکار
بھی پاکستانیوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے
ڈرامہ پسند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ارطغرل غازی ‘‘ نے نئے ریکارڈ بنا ڈالے

گزشتہ روز ڈرامے کے ہیرو اور پاکستانیوں کے ہر دلعزیز
اداکار انجن التان دوزیاتن نے انسٹاگرام پر
ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو یوٹیوب پر 18 دنوں میں
10 کروڑ سے زائد بار دیکھے جانے کی خوشخبری شیئر کی اور
پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ
’’مجھے پاکستان سے محبت ہے، ہمارا ڈرامہ دیکھنے کے لیے
آپ سب کا شکریہ، امید ہے ایک دن میں آپ سب سے ملنے
کے لیےپاکستان آؤں گا۔‘‘

Engin Altan Düzyatan

 

یہ بھی پڑھیں: ’’حلیمہ سلطان‘‘ نے پاکستانیوں کے دل کی بات چرا لی

Esra Bilgic asHalima Sultan

خیال رہے کہ چند روز قبل ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا
کرنے والی اداکارہ ’’اسریٰ بلجک‘‘ نے بھی پاکستان آکر اپنے
مداحوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اس کے علاوہ ڈرامے میں ’’دوگان ایلپ‘‘ کا کردار ادا کرنے والے
اداکار’’کیویٹ کیٹین گنر‘‘ نے بھی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے
پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
انقرہ(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.