Urdu News and Media Website

پنجاب میں بھی شاپنگ مالز اور بڑے پلازے کھولنے کی اجازت

سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی شاپنگ مالز اور بڑے پلازوں سمیت دیگر مارکیٹس کو پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی کیبنٹ کمیٹی برائےانسدادکرونا کی ہدایت پرسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے شاپنگ مالز اور بڑے پلازوں سمیت دیگر مارکیٹس کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام شاپنگ مالز اورپلازوں میں
ایس او پیزپر عمل درآمدکرنا لازم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: دو ماہ سے بند ریلوے آپریشن کا دوبارہ سے آغاز

صوبے میں شاپنگ مالز اور پلازے
ہفتےکے 7 روز صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے
جبکہ شاپنگ مالز اور بڑے پلازوں میں قائم
فوڈ کورٹ اور پلے ایریاز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کیلئے خرچ ہونے والے اربوں روپے کہاں جارہے ہیں؟ چیف جسٹس

واضح رہے کہ کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران
سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چھوٹی مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بھی
کھلی رکھنے اورشاپنگ مالز کو بھی کھولنے کا حکم دیا تھا۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.