Urdu News and Media Website

محمود احمد رانا چیف کنزرویٹر فاریسٹ ساؤتھ پنجاب تعینات

محمود احمد رانا چیف کنزرویٹر فاریسٹ پلاننگ،مائنٹرنگ اینڈ ایلیویشن پنجاب لاہورکا تبادلہ، چیف کنزرویٹر فاریسٹ ساؤتھ پنجاب لگا دیا گیا،چیف سیکرٹری پنجاب نے آرڈر جاری کر دیئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے گورنر پنجاب کے حکم پر محمود احمد رانا چیف کنز رویٹرفاریسٹ پلاننگ،مائنٹرنگ اینڈ ایلیویشن پنجاب لاہور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں چیف کنزرویٹر فاریسٹ ساؤتھ پنجاب ملتان کی خالی پوسٹ پر تعینات کردیا۔
چیف کنزرویٹر فاریسٹ ساؤتھ پنجاب ملتان کی پوسٹ مورخہ 12اپریل 2020سے
سید اجمل رحیم چیف کنز رویٹرفاریسٹ ساؤتھ پنجاب ملتان کے
ریٹائر ہونے کے بعد خالی تھی۔جس کا اضافی چارج محمد فیصل ہارون
چیف کنزرویٹر ایکسٹینشن اینڈرسرچ پنجاب لاہور کو دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ”چھانگا مانگا جنگل کی بہاریں لوٹ آئیں ”

جبکہ گل نور کنزرویٹر فاریسٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ورکنگ پلان سرکل لاہور
کا تبادلہ کر کے انہیں محمود احمد رانا کی جگہ پر کنزرویٹرفاریسٹ پلاننگ،
مائنٹرگ اینڈ ایلیویشن پنجاب لاہور لگا دیا ۔محمود احمد رانا اچھی شہر ت کے
حامل افسر سمجھے جاتے ہیں اور ساؤتھ پنجاب میں ان کی تعیناتی
ٹین بلین ٹری(Ten Billion Tree Tsunomi)پراجیکٹ
کے ہداف حاصل کرنے کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔
محمود احمدرانا نے درجنوں انکوائریوںکے ذریعے کرڑوں روپے
ریکوریز کروائیں اور ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کیے
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.