Urdu News and Media Website

عمر اکمل نے3سالہ پابندی کی سزا کو چیلنج کر دیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل نے سزا کے خلاف اپیل جمع کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ترجمان نے عمر اکمل کی اپیل پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ کو موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
عمر اکمل نے سزا میں کمی کے لیے بابر اعوان لافرم
کی خدمات حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسکینڈل بوائے کو پیشکش چھپانا مہنگا پڑگیا،کرکٹ کے دروازے بند

اپیل جمع ہونے کے بعد
اب پی سی بی پندرہ دن کے اندر اندر ایک آزادانہ
ایڈجوڈیکٹر مقررکرے گا جو عمر اکمل کی اس
اپیل کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل پر بڑا الزام ، پی ایس ایل سے چھٹی

خیال رہے کہ عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی پر
پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.