Urdu News and Media Website

گھر سے چھپکلی کا خاتمہ اب انتہائی آسان

گرمی کا موسم آتے ہی گھروں میں چھپکلیوں کی آمد ورفت بھی شروع ہوجاتی ہے۔چھپکلی کاگھر کے کسی حصے میں نظر آجاناڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتا۔

جبکہ خواتین کے لئے یہ بات سب سے پریشان کن ہوتی ہے کیونکہ چھپکلی کے باورچی خانہ میں آنے سے انھیں کام کرنے میں دشواری کاسامناکرناپڑتاہے۔اورصحت کے حوالے سے بھی باورچی خانہ میں چھپکلی کاہوناٹھیک نہیں رہتا۔

مگرکیا آپ نے کبھی سوچاکہچھپکلی باتھ روم اورکچن
میں ہی کیوں زیادہ نظر آتی ہے اسکی ایک وجہ ہے اور
وہ ہے وہاں پرموجود کیڑے اورلال بیگ۔
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ چھپکلی کا گھر سے کیسے
خاتمہ کر سکتے ہیں۔

کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ

چھپکلی اپنی خوراک یعنی کیڑوں اورلال بیگ کی
تلاش میں آتی ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ چھپکلی
نہ آئے توآپ کو گھرسے لال بیگ کاخاتمہ کرنا ہوگا۔

چھپکلی کے راستوں کی بندش

گھر کے وہ تمام وہ راستے جہاں سےچھپکلی آتی ہے
یاچھپ جاتی ہے اسے بند کردیں۔چھپکلی کے داخل
ہونے والے تمام راستے جیسے کھڑکی اور
دروازوں پرباریک جالی لگوالیں۔

صفائی ستھرائی کاخاص خیال

گھرمیں صفائی ستھرائی کاخاص خیال رکھیں کیونکہ
کچن میں گرنے والاآٹا اورکھانے پینے کی اشیاء
لال بیگ اورکیڑوں کی افزائش کاسبب بنتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہوں کی تیار کردہ پینٹنگ نے دھوم مچا دی

اوراگر ان احتیاط کے باوجود بھی چھپکلی آئے تو ۔۔۔

1۔ہینگ مارکیٹ میں آرام سے مل جاتی ہے اور
کھانوں میں بھی شامل کی جاتی ہے ۔ اس کی بُو
بہت تیز ہوتی ہے اوراسی بُو کی وجہ سے جس جگہ
ہینگ رکھ دی جائے وہاں چھپکلی نہیں آتی ہے۔

2۔پیازکاٹ کردوٹکڑے کرکے کیبنیٹ یا
کسی اورجگہ پر رکھ دیں اس سے بھی چھپکلی نہیں آتی۔

3۔ایک بڑے براؤن پیپر بیگ میں میدہ،
ہینگ پاؤڈر اورتمباکو کواچھی طرح ملالیں۔
پھر اسی بیگ میں جھاڑو یادیواریں صاف
کرنے والا برش ڈال کر دیواروں پرپھیر دیں
جس طرح دیواریں صاف کرتے ہیں اس طرح
یہ پاؤڈردیوار پرچپک جائے گا اور
چھپکلی اس دیوار پرنہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اب بچوں میں مطالعے کی عادت ڈالنا انتہائی آسان

4۔مور کاپرچھپکلی کے لئے خطرے کانشان ہوتاہے
کیونکہ مورچھپکلی کاشکار کرتاہے۔
اسی لئے چھپکلی اس جگہ سے دوررہتی ہے۔

5۔مارکیٹ سے کوئی بھی اچھاساچھپکلی مارنے والا
اسپرے لیں اوراسکے دوچمچ اسپرے بوتل میں ڈال کر
باقی پانی ڈالیں اورتمام گھرمیں روزانہ اسپرے کردیں ۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.