Urdu News and Media Website

لڑکی کے پیٹ سے 2کلوگرام بال نکل آئے

سعودی عرب میں لڑکی کے پیٹ سے 2کلوگرام وزنی بال نکل آئے، ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے سالوں کا درد ختم کر دیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ایک اسپتال میں میڈیکل ٹیم نے 20 سالہ لڑکی کے پیٹ سے حیران کن طور پر بالوں کا گچھا نکال لیا جس کا وزن دو کلو گرام تھا۔
لڑکی سالوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھی اور آپریشن تک
درد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تھی، درد بڑھنے پر لڑکی کو
طائف کے کنگ عبدالعزیز اسپتال لایا گیا جہاں
بڑے پیمانے پر طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ
کیے گئے جس کے نتیجے میں آخرکار درد کا سبب بننے
والے عوامل کا پتہ لگا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہوں کی تیار کردہ پینٹنگ نے دھوم مچا دی

معائنے کے بعد ایک عجیب و غریب شے لڑکی کے پیٹ
میں پائی گئی جس کے وزن نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ عجیب شے کا پتہ چلنے پر میڈیکل ٹیم
نے ہنگامی بنیادوں پر سرجری کا فیصلہ کیا فوری طور پر آپریشن
کر کے پیٹ سے بالوں کا ایک مربوط گچھا نکال لیا جو کہ آنتوں
اور پیٹ کے دیگر حصوں کے ساتھ ایک دیوار کی طرح چپکا ہوا تھا۔
بال نکالنے کے بعد لڑکی کا سالوں سے ہونا والا
پیٹ کا درد ختم ہوگیا اور پیٹ کے بھاری پن سے بھی
جان چھوٹ گئی۔
طائف(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.