Urdu News and Media Website

اداکارہ صبا قمر کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نےاپنے یوٹیوب چینل پر منفرد انداز میں نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں یوٹیوب چینل کا آغاز کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے پہلی ویڈیو کے بعد انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کی،جس کو ہر جگہ سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوسری ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ
’’چ شو میں مجھے حقیقی طور پرجاننے کا موقع ضائع نہ کیجیے‘‘۔
اپنی نئی ویڈیو میں اداکارہ نے انٹرویو میں میزبان کی جانب
سے پوچھے جانے والے سوالوں کے پرمزاح اور
بھرپور اندز میں جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبا قمر کے گاڑی میں بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

انہوں نے نئی ویڈیو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ
وہ کسی کے ساتھ 8 سال تک تعلقات میں رہیں اور
اس تعلق کا انجام بہت برا ہوا۔
اداکارہ کے اس منفرد انداز ، حقیقت اور حسِ مزاح سے بھرپور
اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹارز کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’حلیمہ سلطان‘‘ نے پاکستانیوں کے دل کی بات چرا لی

خیال رہے کہ چند روز قبل صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر
پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا عنوان ‘’’آئسولیشن بائے صبا قمر‘‘
تھا جو کہ اداکارہ نے خود ہی لکھا تھا،اور اس ویڈیو کو بھی خوب
پسند کیا گیا تھا۔
لاہور(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.