Urdu News and Media Website

دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 جوان شہید: آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات ،پاک فوج کے 6جوانوں سمیت 7افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات مچھ اور کیچ کے علاقے میں پیش آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں گزشتہ رات دہشتگردوں
نے ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔

کیچ میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں
سپاہی امداد علی شہید ہوگئے جب کہ مچھ واقعےمیں
5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،9دہشت گرد ہلاک،2جوان شہید

مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ،
نائک زبیر خان، نائک اعجاز احمد، نائک مولا بخش،
نائک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔
راولپنڈی(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.