Urdu News and Media Website

محکمہ صحت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بروقت علاج فراہم کرے: عابدہ راجہ

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ایم پی اے عابدہ راجہ کہنا ہے کہ محکمہ صحت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو بروقت علاج فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔

عابدہ راجہ نے کہا کہ عوام کو کرونا وائرس سے نجات پانے کیلئے حکومتی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور فیملی ممبران کو گھر کے اندر تک محدود ہونا چاہئے اور احتیاط کرنی چاہیے کہ بلا وجہ گھروں سے نہ نکلیں۔

عابدہ راجہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس وبا سے بچاؤ کیلئے
عوام کو بازاروں اور دیگر رش والی جگہوں اور مراکز سے
دور رہنا چاہئے اور اپنے گھر میں بیٹھنا چاہئے ۔
کرونا وائرس کو شکست عوام کو تحفظ سے ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریسٹورینٹ میں سماجی دوری کیلئے مجسموں کا استعمال

انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ
ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس وقت عوام کو چاہیے کہ
پانچ وقت نماز کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن مجید کا بھی اہتمام کریں
اور اپنے اور اپنے پیاروں کیلئے دعا کریںتا کہ کرونا وائرس
جیسی وباء اور آفات سے تمام مسلمانوں کو نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس:’’اوبر‘‘ استعمال کرنے کیلئے آپ کو کیا کرنا ہوگا؟

اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ
عطا فرمائے اور اللہ تعالی کرونا وائرس سے مرنے والوں
کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
لاہور( اکرام الدین)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.