Urdu News and Media Website

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل نے آج یہاں ملاقات کی-

ملاقات میں کرونا وائرس کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا اورمیڈیا سے روابط اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی-

وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت 

وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوامی خدمت میں

 مصروف عمل ہے-وزیراعظم پاکستان عوام کا درد

 رکھتے ہیں اور انکی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے-

وزیراعلی نے کہا کہ کرونا سے متاثرہ خاندانوں میں

 وفاق کی مدد سے امداد تقسیم کی جا رہی ہے ہیں –

یہ بھی پڑھیں: دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان، بڑی خبر آگئی

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر 

پنجاب کی تمام انتظامیہ پوری طرح متحرک دکھائی دیتی ہے-

عوام کو کرونا وائرس سے بچانے اور ریلیف فراہم کرنے 

میں پنجاب کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں تمام صوبوں 

کو سیاست کو پس پشت ڈال کر عوامی فلاح کیلئے ذمہ داریاں نبھانی ہیں ۔

لاہور(نیوز نامہ)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.