Urdu News and Media Website

ہوشیار ہوجائیں، ماسک نہ پہننے پر 55ہزار امریکی ڈالرکا جرمانہ

اب ماسک نہ پہننے پر تین سال قید یا 55 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ ہوگا، قطر کی حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے جرمانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیےبیشتر ممالک میں کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے تاہم اس دوران عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔

قطری حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد احتیاطی تدابیر
پر عمل کرانے کیلئے قید اور بھاری جرمانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریسٹورینٹ میں سماجی دوری کیلئے مجسموں کا استعمال

خلیجی ملک نے  حفاظتی اقدامات کے طورپر گھر سے نکلنے کے لیے
ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔
گھر سے کسی بھی کام کے لیے نکلنے کے لیے ماسک
پہننا ضروری ہو گا سوائے ان افراد کے
جو اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس:’’اوبر‘‘ استعمال کرنے کیلئے آپ کو کیا کرنا ہوگا؟

قطری حکام کے مطابق ماسک نہ پہننے پر تین سال قید یا 55ہزار
امریکی ڈالر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

قطر میں اس وقت کرونا کیسز کی تعداد 30 ہزارسے تجاوز کر
چکی ہے جبکہ اب تک 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس سے
متاثرہ افراد کی تعداد 48لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ
اب تک 3لاکھ16ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.