Urdu News and Media Website

’’آئینہ ان کو دکھایا تو بُرا مان گئے‘‘، ہربھجن اور یوراج نے آفریدی سے دوستی توڑ دی

دنیا بھر میں بوم بوم کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سےکشمیر میںجاری مظالم پر بھارت اور وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھایا تو بھارتی آگ بگولا ہوگئے،جبکہ ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ بھی برا مان گئےاور شاہد آفریدی سے دوستی ختم کردی۔

گزشتہ روز سابق آل راؤنڈرشاہد آفریدی کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضرورت مند افراد کی مدد کیلئےآزاد کشمیر پہنچے،وہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر آئینہ دکھایا۔اور کہا کے اس شخص(بھارتی وزیراعظم) کو کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا حساب اور اس دنیا اور آخرت دونوں جگہ پر دینا ہوگا۔

 

شاہد آفریدی کے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ہونے کی دیر تھی کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی،جس میں
بھارت کے بڑے نام بھی جلتے نظر آئے،اور آفریدی کو
سچ کے خلاف آواز اُٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنا تے نظر آئے۔

ان بڑے ناموں میں 2معروف بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ
اور ہربھجن سنگھ بھی ہیں جن کےآفریدی کے ساتھ اچھے تعلقات تھے

مگر آفریدی کی جانب سے آئینہ دکھانے پر وہ بھی بُرا مان گئے اور
آفریدی کے ساتھ دوستی ختم کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹریووراج اور ہربھجن سنگھ کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا

ہربھجن نے کہا کہ ہمارے ملک اور وزیراعظم کا مذاق اڑانے
والے آفریدی اب میرے دوست نہیںرہے،
میں اور یوراج سنگھ انسانیت کے ناطے ان کی
فاؤنڈیشن کو سپورٹ کررہے تھے، وہ بجائے
اس کے کہ ہمارا شکریہ ادا کرتے الٹا پشت پر
وار کرنا شروع کردیا، میں اب انہیں کبھی سپورٹ
نہیں کروں گا اور نہ ہی ان کیلیے
کوئی ویڈیو یا سوشل میڈیا پوسٹ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: آفریدی اور یووراج کا مشترکہ مطالبہ ، شائقین کرکٹ خوش ہوجائیں گے

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر بھا رتیوں کی آگ کم نہ ہو سکی، انسانیت کا درس دینے والے نام نہاد ہیروز کا اصلی روپ بھی سامنے آگیا

دوسری جانب یوراج سنگھ نے کہاکہ مجھے آفریدی کے
اپنے وزیراعظم کے بارے میں کمنٹس پر مایوسی ہوئی،
میں نے انکے کہنے پر انسانیت کے ناطے چیریٹی اپیل
کی تھی مگر اب ایسا نہیں کروں گا۔
لاہور (سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.