Urdu News and Media Website

بھارت افغانستان میں ہمیشہ غداروں کا مدد گار رہا ہے: افغان طالبان

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد کی،اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد و حمایت کی جس کی وجہ سے افغانستان میں اس کا کردار منفی رہا ہے۔
شیر محمد عباس استنکزئی کا کہنا تھا کہ بھارت مثبت کردار
ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں،
وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر سے متعلق گاندھی کا 73 سال پرانا آڈیو کلپ منظر عام پر آگیا

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق امریکا کے
نمائندہ برائے افغان امن عمل خصوصی زلمے خلیل زاد
نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی بھی ہے
اور امریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ
بھارت بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.