Urdu News and Media Website

’’حلیمہ سلطان‘‘ نے پاکستانیوں کے دل کی بات چرا لی

پاکستان میں ’’ارطغرل غازی‘‘ مقبولیت کی تمام حدیں پار کرنے لگا،’’اطغرل غازی‘‘کی ’’حلیمہ سلطان‘‘ پاکستانیوں کی بے پناہ محبت کی اسیر ہوگئیں،پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والےشہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’حلیمہ سلطان‘‘ 
کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستانی مداحوں کی
جانب سے’’اطغرل غازی‘‘ کی کاسٹ کو نہ صرف سراہا
جا رہا ہے بلکہ ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو فالو
کر کے ان کی ہر پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ارطغرل غازی ‘‘ نے نئے ریکارڈ بنا ڈالے

’’اطغرل غازی‘‘ میں ’’حلیمہ سلطان ‘‘ کا کردار ادا کرنے والی
اداکارہ’’ اسراء بلجیک‘‘ کے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر
پاکستانی مداح نے انہیں’’اطغرل غازی‘‘کی پاکستان میں
مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز
کو بہت شوق سے دیکھا جا رہا ہے۔
مداح نے اسراء کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے
مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار شان کو ارطغرل پر تنقید مہنگی پڑ گئی

اس کے علاوہ کئی پاکستانیوں نے پوسٹ کے کمنٹس میں
اپنے محبت بھر ے پیغامات بھیجے۔
اداکارہ اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات
پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پاکستان سے ملنے والی محبت
کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، پُرجوش ہوں کے پاکستان کا
دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیے‘‘۔

Halima Sultan

واضح رہے کہ سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغل کی بہادری،
مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر
کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے جہاں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا
ہوا ہے وہیں حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی اور شاندار کردار ادا
کرنے کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔
لاہور(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.