Urdu News and Media Website

یوم علیؓ: ملک بھر میں جلوسوں پر پابندی کے باوجود کراچی سے جلوس برآمد

 ملک بھر میں جاری کرونا لاک ڈاؤن کے باعث جلسے جلوسوں پر پابندی کے باوجود چوتھے خلیفتہ الرسول ﷺ حضرت علیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے نکلنے والا جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہو گیا۔

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ہر سال یوم علیؓ کی مناسبت سے مجالس اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ملک بھر 

میں کیے گئے لاک ڈاؤن کے پیش نظر یوم علیؓ کے جلوسوں

 پر پابندی عائد ہے اور صرف امام بارگاہوں اور گھروں میں

 حفاظتی انتظامات کے ساتھ مجالس کی اجازت ہے۔

تاہم کراچی میں یوم علی ؓ کے موقع پر نشترپارک میں مجلس عزا 

منعقد کی گئی ، مجلس مقررہ وقت سے قبل شروع کی گئی 

جس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کا فیصلہ بھی ہوگیا 

مجلس ختم ہونے کے بعد نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوا

 جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا 

امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پرختم ہوگا۔

دوسری جانب شہر میں نشتر پارک اور اس سے منسلک شاہراوں پر

 کنٹینرز رکھنے کا عمل جاری ہے تاکہ جلوس نہ نکالے جا سکیں۔

کراچی(نیوز نامہ)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.