Urdu News and Media Website

معروف گلوکار عاطف اسلم کا ’’اسماءالحسنیٰ‘‘ کا خاص تحفہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والےاس مشکل وقت میں امید اور اظہار یکجہتی کے لیے ’’اسماءالحسنیٰ‘‘ کا خاص تحفہ پیش کیا ہے۔

گلوکارعاطف اسلم نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں ’’اسماءالحسنیٰ‘‘ کو اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر سب کو محظوظ کیا۔
تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے رمضان المبارک
کی پہلی طاق رات کے دن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر
پر اپنی خوبصورت آواز میں’’اسماءالحسنیٰ‘‘کی ویڈیو ریلیز کی۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ’’جیسے کہ ہم ان اوقات میں انسانیت کے ساتھ
کھڑے ہیں، یہ امید اور یکجہتی کا ایک شائستہ اظہار ہے‘‘۔

عاطف اسلم کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد ہی
پاکستان ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر عاطف اسلم کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: پا کستانی گلوکار کا بھارتی فلم میں گانے کی تشہیر کرنے سے انکار

مداحوں نے ان کی خوبصورت آواز میں اللہ کے 99 ناموں ’’اسماءالحسنیٰ ‘‘
کو ایک بہترین تحفہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز
میں اذان پیش کی تھی جب کہ ان کی آواز میں حمد’’وہی خدا ہے‘‘ اور
سلام’’تاجدارِ حرم‘‘ بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
کراچی(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.