Urdu News and Media Website

نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کا فیصلہ بھی ہوگیا

دسویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی ہونے کے بعد نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کا فیصلہ ہوگیا،جو طلبہ ابھی نویں اور گیارہویں میں ہیں وہ اس سال امتحان نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں نویں سے دسویں اور گیارہویں سے بارہویں جماعت میں جانے والوں کو کمبائن پیپرز نہیں دینے ہوں گے، وہ آئندہ سال صرف دسویں اور بارہویں کے امتحان دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
شفقت محمود نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی نےتمام تعلیمی ادارے
15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور نویں، دسویں اور
انٹر کے امتحانات نہ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آج تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا
اور بنیادی فیصلے ہوئے، 40 لاکھ بچوں نے نویں، دسویں،
گیارہویں، بارہویں کے امتحانات دینے تھے، بچوں کی
صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا فارمولا بنانا تھا کہ سال بھی ضائع نہ ہو۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ آج اہم فیصلے ہوئے ہیں جس کے مطابق
نویں اور گیارہویں کا امتحان نہیں ہوگا، جن کے پاس نویں اور
گیارہوں کانتیجہ ہے انہیں دسویں اور بارہویں میں پروموٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن ختم کرنے کا حکومتی فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ دسویں اور بارہویں میں پروموٹ ہونے
والے صرف دسویں اور بارہویں کا امتحان دیں گے،
جائزے سے پتہ چلا ہے کہ
نویں کے مقابلے میں دسویں کانتیجہ بہتر ہوتا ہے۔

4 کیٹیگریز کے طالب علموں سے ستمبر، نومبر کے درمیان امتحان لیا جا سکتا ہے

شفقت محمود نے کہا کہ 4 کیٹیگریز کے طالب علموں سے ستمبر،
نومبر کے درمیان امتحان لیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کب ختم ہوگا؟ عالمی ادارہ صحت کا بڑا بیان

انہوں نے بتایا کہ ایک کیٹیگری میں وہ طلبہ ہوں گے
جو گیارہویں کے نمبروں سے خوش نہیں اور بارہویں میں
بہتری لانا چاہتے تھے، دوسری کیٹیگری میں وہ طلبہ ہیں
جو اس سال اکٹھے امتحان دینے جا رہے تھے، تیسری کیٹیگری
میں وہ طلبہ ہیں جو کچھ مضامین میں بہتری کے امتحان دینا
چاہتے تھے اور چوتھی کیٹیگری میں وہ طلبہ ہیں جو
40 فیصد سے زیادہ مضامین میں فیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب بچوں میں مطالعے کی عادت ڈالنا انتہائی آسان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےمزید کہا کہ جوطلبہ ابھی
نویں اور گیارہویں میں ہیں وہ اس سال امتحان نہیں
دیں گے،جن طلبہ نے نویں اور گیارہویں کا امتحان دیا
ان کو پروموٹ کر دیا گیا ہے۔جن کو دسویں اور بارہویں
میں پروموٹ کیا جائے گا ان کو تین فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے۔
اسلام آباد(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.