کرونا وائرس:’’اوبر‘‘ استعمال کرنے کیلئے آپ کو کیا کرنا ہوگا؟
رائیڈنگ اور ڈیلیوری سروس کی معروف کمپنی’’اوبر‘‘ نےکرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر ڈرائیورز اور مسافروں کے لیے ماسک پہن کر سفر کرنا لازمی قرار دے د یا۔
’’اوبر‘‘ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ سروس استعمال کرتے ہوئے ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق آئندہ پیر سے ڈرائیور اور مسافر دونوں
کو اس صورت گاڑی میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی جب وہ
یقین دہانی کروادیں گے کہ انہوں نے کووڈ 19 سے
بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر ملازمین اب ہمیشہ گھروں سے کام کریں گے
جب کوئی مسافر اوبر کو بلائے گا تو وہ گاڑی میں بیٹھنے سے
پہلے فیس ماسک پہنے اپنی سیلفی اوبر ایپ میں لے گا
جس کا فیچر بھی شامل کردیا گیا ہے۔
یعنی مسافر ماسک سیلفی فیچر کے ذریعے احتیاطی تدابیر
اپنانے کی یقین دہانی دے گا جب کہ ڈرائیور کے لیے
ماسک سیلفی فیچر کے بجائے آپشن مہیا کیا گیا ہے جو
5 اسٹار دیتے ہوئے نمایاں ہوگا
جس کے ذریعے ڈرائیور کی یقین دہانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر پر کمپوزنگ سے تنگ افراد کے لیے بڑی خوشخبری
دوسری جانب یہی اصول ڈیلیوری بوائے کے لیے بھی
استعمال ہوگا جو گھر تک کھانے کا پارسل دینے آئے گا۔
لاہور(ویب ڈیسک)