Urdu News and Media Website

چوہوں کی تیار کردہ پینٹنگ نے دھوم مچا دی

مصور چوہوں کی تیارکردہ ننھی منی پینٹنگزنے دھوم مچا دی،ہاتھوں ہاتھ بکنے لگیں،اور انہیں فروخت کرنے والی خاتون بھی خاصی دولت مند بھی ہوچکی ہیں۔

چوہے حقیقت میں بہت ذہین اور باکمال ہوتے ہیں اور اسٹیف ٹو گڈ نامی خاتون نے چوہوں کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی مدد سے فنِ مصوری کا ایک کاروبار شروع کیا ۔مگر اس کا آغاز ایک پالتو چوہے کی موت سے ہوا۔

ہوا کچھ یوں کہ بیمار چوہا اسٹیف کو بہت عزیز تھا
لیکن وہ دورانِ علاج مرگیا ۔ مرنے سے قبل
خاتون نے اس کے پنچوں کو رنگوں میں ڈبوکر
ان کے نقوش ایک کاغذ پر اتارلیے۔ اوراس کے بعد
ہی انہیں خیال آیا کہ یہ کام زندہ چوہوں سے بھی لیا جاسکتا ہے۔

Rat Paintings

یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر پر کمپوزنگ سے تنگ افراد کے لیے بڑی خوشخبری

Mouse Paintings

جس کے بعد انہوں نے چھوٹے چھوٹے کینوس تیار کئے
اور چوہوں کو پیروں کو رنگوں میں ڈبوکر انہیں مصوری کے
نقوش چھاپنے کی تربیت دی۔ پھر کیا تھا کہ چوہوں نے
دھڑا دھڑ رنگ برنگی شاہکار تخلیق کئے ۔
اور مختلف ویب سائٹس پر چوہوں کے بنائے ہوئے
شاہکار تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔ لوگ انہیں
جانوروں کے تیارکردہ شاہکار قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب بچوں میں مطالعے کی عادت ڈالنا انتہائی آسان

اسٹیف نامی خاتون کے پاس 12 مصور چوہوں
کی ایک فوج ہے

لیکن پہلے وہ انہیں پالتواور دوست
سمجھتی ہیں اور اس کےبعد انہیں مصور قرار دیتی ہیں۔
اسٹیف کہتی ہے کہ بعض چوہے اب مہارت میں بہت
آگے بڑھ گئے ہیں اور انہیں پینٹرکہا جاسکتا ہے۔

یہ چوہے خوبصورت منی ایچر پینٹنگ بناسکتے ہیں۔
اسٹیف نے کہا کہ ہر ہفتے انہیں نئے آرڈر مل رہے ہیں
اور ان کے چوہے پینٹنگ بنا رہے ہیں تاہم وہ اپنے پالتو
جانوروں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالتیں۔
لندن(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.