Urdu News and Media Website

سرفراز احمد ون ڈے کی کپتانی سے بھی فارغ،ذمہ داری بابر اعظم کے سپرد

سرفرازاحمد کی ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ سے بھی چھٹی، بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے بھی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیاہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق
بابراعظم ایک روزہ میچوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی
قیادت کریں گے۔

بابراعظم پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان ہیں
جبکہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور شاہد آفریدی کی جوڑی بہترین ڈریم پیئر قرار

واضح رہے کہ بابراعظم سے قبل وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد
قومی ٹیم کے کپتان تھے تاہم پہلے ان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی
کی قیادت لی گئی اور پھر اب ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی
بابر اعظم کو بنا دیا گیا ہے۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.