Urdu News and Media Website

دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان، بڑی خبر آگئی

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خبر آگئی،حکومت کی جانب سے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ
نے سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ
بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان ہماری نسلوں کے لیے تاریخ ساز خبر ہے،
یہ ہماری نسلوں کے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ڈیم سے 16 ہزار ملازمتیں،
4500 میگاواٹ بجلی میسر آئے گی، ڈیم کی تعمیر سے
لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے سے تربیلا ڈیم کی عمر
35 سال بڑھ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیم فنڈ میں 3 ارب 67 کروڑ 14 لاکھ سے زائد رقم جمع ہو گئی

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت
ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کو
بریفنگ دی گئی تھی بھاشا ڈیم سے متعلق امور کو حل کرلیا گیا ہے۔

جس کے بعد وزیراعظم نے ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیاں
فوری شروع کرنے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے ڈیم کی اہمیت!

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار
نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا تھا جس میں
شہریوں سے چندہ جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔
اسلام آباد(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.