Urdu News and Media Website

ٹیکنوموبائل کا موبائل بزنس کی بحالی کے لئےکووڈ19آگاہی مہم کا آغاز، گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت

ٹیکنو موبائل کی جانب سے پاکستان میں موبائل بزنس کی بحالی کے لئے COVID-19 ا ٓگاہی مہم کے تحت 11 مئی کو لاہور کے سب سے بڑی موبائل مارکیٹ حفیظ سینٹر میں ایک امدادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھی شرکت کی اور موبائل بزنس کی بحالی کے لئے ٹیکنو موبائل کی کوششوں کو خوب سراہا اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر حوصلہ افرائی بھی کی۔

اس امدادی مہم کے تحت ٹیکنو موبائل کی جانب سے ملک بھر کی موبائل مارکیٹوں میں
1 لاکھ 20 ہزار حفا ظتی ماسک اور 32 ڈس انفیکشن ٹنلز انسٹال کرائی جائیں گی۔
یہ امدادی سامان بلک گیر موبائل مارکیٹ،کسٹم آرگنائیزیشن، اور
ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں تقسیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنو کی جانب سے کرونا آگاہی مہم کا آغاز، مہوش حیات نے ٹک ٹاک پر مہم متعارف کرائی

COVID-19 آگاہی اور امدادی مہم کے بارے میں ٹیکنو موبائل کے سیلز ڈائریکٹر
عدیل طاہر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہم اپنے صارفین اور ریٹیلرز کے لئے
محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ہمیں اس با ت پر فخر ہے کہ ہم نے
موبائل یونین کے ساتھ مل کر موبائل بزنس کی بحال کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔
اس مہم کا بنیادی مقصد موبائل بز نس کی صحت مند بحالی ہے۔ اس مہم سے نہ صرف لوگوں
میں اعتماد بحال ہو گا بلکہ ساتھ ہی احتیاطی تدابیروں پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین بھی ہوگی۔
ٹیکنو موبائل نے بطور برانڈ اس پریشان کن صورتحال میں پاکستان عوام کی
مدد کے لئے اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.