Urdu News and Media Website

اب بچوں میں مطالعے کی عادت ڈالنا انتہائی آسان

بچوں میں مطالعے کی عادت کو پروان چڑھانے اور پڑھنے میں مہارت حاصل کرنے کیلئے انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نےایک ایپ متعارف کرائی ہے۔

بچے عمومی طور پر مطالعے سے جلد ہی اکتا جاتے ہیں ایسے میں بہت ضروری ہے کہ کم عمری سے ہی بچوں میں مطالعے کی عادت پیدا کی جائے۔ 

اس ضرورت کو انٹرنیٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ گوگل
نے بھی محسوس کیا اور موجودہ لاک ڈاؤن کو طلبا کے لیے
مفید بنانے کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن ’’ Read Along‘‘
متعارف کرادی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن
جاری ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں اور طلبا گھر تک محدود ہوگئے ہیں
ایسے میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے اس لیے گوگل نے بچوں
کو مطالعے کی جانب راغب کرنے کے لیے
یہ ایپ متعارف کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر پر کمپوزنگ سے تنگ افراد کے لیے بڑی خوشخبری

اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ دوسرے ممالک کے بچوں کو
انگریزی زبان سکھانے میں بھی مدد دیتی ہے۔ بھارت میں یہ
ایپ بولو کے نام سے متعارف کرائی گئی تھی تاہم ہندی اور
انگریزی کے بعد اب یہ9زبانوں میں دستیاب ہے
جس میں اردو بھی شامل ہے۔

آغاز میں اس ایپ کو 5 سال سے 12 سال کے بچوں

کے لیے پیش کیا گیا ہے، اس میں ایک ایسی ڈیوائس بھی
موجود ہے جو بچوں کے پڑھے گئے اقتباسات کو نہ صرف
دہراتی ہے بلکہ ہجے بھی درست کرکے بتاتی ہے۔
اور خاص بات یہ ہے کہ اسے انسٹال کرنے کے بعد
آف لائن بھی استعمال کی جاسکتا ہے۔ اس طرح بچے
لاک ڈاؤن کے دوران کھیل ہی کھیل میں نہ صرف
انگریزی زبان سیکھ سکتے ہیں بلکہ
اپنی پڑھنے کی مہارت(Reading Skills)
میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.