Urdu News and Media Website

ایرانی بحریہ نے اپنے ہی جہاز پر میزائل داغ دیا

ایرانی بحریہ نے مشقوں کے دوان اپنے ہی بحری جہاز پر میزائل داغ دیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار نیوی کے 19 اہلکار جاں بحق ہوگئے،ایرانی فوج کی واقعے کی تصدیق۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب فوجی مشقوں کے دوران خلیج عمان میں میزائل کو ہدف کی طرف فائر کیا گیا لیکن وہ قریب ہی موجود ایران کی سپورٹ شپ کو جالگا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 19 افراد جاںاور 15 زخمی ہوگئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے
ہوئے کہا ہےکہ واقعہ خلیج عمان پر تہران کےجنوب مشرق
میں واقع جسک پورٹ کے قریب پیش آیا
جہاں اتوار کے روز جسک اور چاہ بہار کے پانی میں نیوی
کی مشقیں جاری تھیں اور اس دوان ایک سپورٹ شپ
میزائل کا نشانہ بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کوڑے مارنے کا قانون ختم کرنے کا حکم

ایرانی میڈیا کے مطابق جہاز اپنے ہدف کو نشانہ بنارہا تھا کہ
شپ ہدف کے انتہائی قریب تھی جس سے واقعہ پیش آیا،
حادثے کا شکار بننے والی شپ کو 2018 میں تیار کیا گیا
تھا جو سمندر سے میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.